ہیملٹن: ہیملٹن میں 4 ملزمان کو بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ہیملٹن پولیس نے مختلف شکایات پر شہر کے شمالی حصے میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دو اپارٹمنٹس سے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے کمروں سے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نوعمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے تھے اور ان کی ویڈیوز بنا کر ویب سائٹس کو فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے کمپیوٹرز سے سارا ڈیٹا بھی قبضے میں لے لیا ہے اور ملزمان کے خلاف پورنوگرافی کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حکومت کی جانب سے بچوں کے ساتھ زیادتی اور پورنوگرافی کے خلاف قوانین سخت کئے گئے ہیں اس ضمن میں پولیس کے تمام متلقہ ڈپارٹمنٹس کو لیٹرز ایشو کئے گئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ جنسی طور پر حراساں کرنا، زیادتی کا نشانہ بنانا اور پورنوگرافی کی ہر شکایت پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔