سیپانگ۔مرسڈیز کے برٹش ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے اتوار کو یہاں ملائیشیا گراں پری فارمولا ون ریس جیت لی جبکہ فورس انڈیا کے جرمنی ڈرائیور ہلکین برگ پانچویں نمبر پر رہے ۔ پول پوزیشن سے آغاز کرنے والے یملٹن نے شروع سے آخر تک کسی اور کو آگے نہیں نکلنے دیا ۔ ان کے ٹیم کے ساتھی جرمنی کے نیکو روجبرگ دوسرے مقام پر رہے ۔ مرسڈیز کے 2010 میں و رس ٹیم کی شکل میں فارمولا ون میں واپس آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ٹیم نے کسی ریس میں پہلے دو مقامات پر قبضہ کیا ہے ۔سال 2008 کے عالمی چیمپئن یملٹن 3ء17 سیکنڈ کے فرق سے ریس جیتی ۔ ان کی یہ کل 23 ویں کیریئر جیت ہے اور ملائیشیا گراں پری میں پہلی جیت ہے۔ آسٹریلیا میں سیشن کی پہلی ریس جیتنے والے روجبرگ نے گرڈ پر تیسرے مقام سے شروعات کی لیکن چار بار کے چیمپئن جرمنی کے سیبسٹیئن ویٹل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا مقام حاصل کرلیا۔