نئی دہلی ۔ ( بھاشا ) گھریلو ہینڈ سیٹ کمپنی آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے ملک میں ہی فون کی اسمبلنگ شروع کرے گی ۔ مائیکرو میکس کے معاون بانی راہل شرما نے کہا کہ آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں تجارتی سطح پر اس کی شروعات کی جائے گی ۔ آئی ڈی سی کے مطابق ۲۰۱۳ کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی بازار میں دوسرے نمبر پر قائم رہی اور اس کی فروخت ۲۰ لاکھ اکائیوں کے اعداد وشمار کو پار کرگئی ۔
گزشتہ سہ ماہی میں اسمارٹ فون بازار میں کمپنی کی حصہ داری ۸ء۱۸ فیصد سے بڑھ کر ۲۲ فیصد ہوگئی ۔