ایڈیلیڈ۔فلپ ہیوز کی المناک موت کی وجہ سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار دسمبر سے شروع ہونے والا پہلا کرکٹ ٹسٹ ملتوی کر دیا گیا ہے تاکہ کھلاڑی بدھ کو ہونے والے ہیوز کے جنازہ میں حصہ لے سکیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آج جاری بیان میں کہا کہ چار دسمبر سے ٹسٹ شروع کر پانا صحیح نہیں ہے اور ممکن بھی نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹسٹ اگلے جمعرات سے برسبین میں شروع ہونا تھا لیکن اسے غیر یقینی تاریخ تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے تاکہ فلپ ہیوز کی موت سے غمزدہ کرکٹروں کو وقت مل سکے۔ اس میں کہا گیا ہیو
ز کا جنازہ اس کے شہر میکسولے میں بدھ کو ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا اس کی تصدیق کرتا ہے کہ پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق ٹسٹ کرا پانا نا تو ممکن ہے اور نہ ہی صحیح ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ہیوز کے زخمی ہونے کے بعد سے وہ مسلسل بی سی سی آئی کے رابطے میں ہے۔ اس نے کہا ہندوستانی ٹسٹ ٹیم اس وقت ایڈیلیڈ میں ہے جہاں ہونے والا دو روزہ پریکٹس میچ ملتوی کر دیا گیا۔
بی سی سی آئی اور ہندوستانی ٹیم کا رویہ کافی تعاون والا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہیوزکا کل 26 واں یوم پیدائش ہوتا۔ اس موقع پر میکسولے ہائی اسکول کے اسپورٹس ہال میں احترام تقریب رکھی جائے گی۔ کرکٹر بننے کا اپنا خواب پورا کرنے کیلئے 2006 میں سڈنی آنے سے پہلے تک ہیوز نے وہاں پڑھائی کی تھی۔ ہیوز کے جنازہ کا سیدھا نشریات چینل نائن پر کیا جائے گا جبکہ اے بی سی کے مقامی ریڈیو اور ریڈیو نیٹ ورک بھی اس کا ملک بھر میں براہ راست نشر کریں گے۔ یہ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر بھی براہ راست اسٹریم کیا جائے گا۔وہیں دسری جانب سابق کپتان ایلن بارڈر کا خیال ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اگلے ہفتے ہونے والے پہلے ٹسٹ کو تین دن کیلئے آگے بڑھا دینا چاہئے تاکہ کھلاڑی فلپ ہیوز کے جنازہ میں حصہ لے سکیں۔ بارڈر نے کہا کہ پہلا ٹسٹ چار دسمبر کے بجائے آٹھ دسمبر سے شروع ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کھیل ہونا ہی چاہئے لیکن پہلا ٹسٹ تین دن آگے بڑھا دینا چاہئے چونکہ فلپ کا جنازہ اگلے ہفتے ہے اور کھلاڑی اس میں شریک ہونا چاہتے ہوں گے۔انہوں نے کہا ایسے وقت میں وہ ٹسٹ کھیل پانے کی ذہنی حالت میں نہیں ہوں گے۔
اگر ٹسٹ آگے بڑھا دیا جاتا ہے تو کھلاڑیوں کو وقت مل جائے گا۔بارڈر نے کہا ایڈیلیڈ میں دوسرا ٹسٹ تین دن آگے بڑھ سکتا ہے اور اس کا باکسنگ ڈے یا نیو ایئر ٹسٹ پر اثر نہیں پڑے گا۔شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران بائونسر لگنے سے زخمی ہوئے ہیوز نے جمعرات کو سڈنی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔بارڈر نے یہ بھی کہا کہ اس حادثے کے بعد سین ایبٹ کی حالت بہت خراب ہو گی جس کا بائونسر لگنے سے ہیوز کو چوٹ لگی تھی۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ نیو سائوتھویلس کے اس کے ساتھی کھلاڑی کبھی نہ کبھی اسے میدان پر پھر لانے میں کامیاب ہوں گے۔ یہیں سے کرکٹ کے اس سفر کی دوبارہ شروعات ہوگی۔ اس کے ہاتھ سے گیند نکلنے کے بعد سے جو کچھ ہوا، وہ اس کے ہاتھ میں نہیں تھا۔ وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ مجھے اس کے بارے میں سوچ کر دکھ ہوتا ہے۔بارڈر نے کہا میں نہیں جانتا کہ وہ کرکٹ کے میدان پر کیسے لوٹے گا۔ بائونسر پھینکنا تو دور کی بات ہے۔ کھیل میں کوئی حیثیت اتنی مشکل نہیں ہوگی جتنی اس وقت سین کے سامنے ہے اور جس سے وہ گزر رہا ہے۔ بار بار اس کے دماغ میں وہی گھوم رہا ہوگا۔انہوں نے کہا یہ کافی مشکل ہوگا لیکن امید کرتے ہیں کہ وہ اس سے نکل جائے اور اس کھیل میں واپسی کرے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔