سڈنی۔فلپ ہیوزکی یادمیں کپتان مائیکل کلارک نے آج کہا کہ آسٹریلوی ڈریسنگ روم اس کے بغیر کبھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔کلارک نے آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہم نے جو کھویا ہے، اسے ہم الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتے۔ گریگ، ورجینیا، جاسن اور میگان، ہم تمام دکھ کے اس لمحے میں آپ کے ساتھ ہے۔ ہم بھی اتنا ہی درد محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہیوز کرکٹ کو لے کر کتنا دیوانہ تھا۔انہوں نے کہا اپنے ساتھی کھلاڑیوںکے ساتھ ملک کیلئے کھیلتے وقت وہ سب سے زیادہ خوش رہتا تھا۔ وہ ہمیشہ کہتا تھا کہ ملک کیلئے کھیلنے کے علاوہ اسے اور کچھ نہیں سوجھتا تھا۔کلارک نے کہا ہمیں اس قہقہے اور اس کی آنکھوں کی چمک یاد آئے گی۔ وہ اس بات کی علامت تھا کہ بیگی گرین ہمارے لئے کیا معنی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیوز کے جانے سے عالمی کرکٹ کا بھاری نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا ورلڈ کرکٹ کیلئے اس کا جانا بڑا نقصان ہے۔ ہم ہیوز کے خاندان سے وعدہ کرتے ہیں کہ اس
کی یادوں کے اعزاز میں ہم سے جو بن پڑے گا، ہم کریں گے۔ کلارک نے یہ بھی کہا کہ ہیوز کی 64 نمبر کی ون ڈے جرسی شرٹ کو ریٹائر کرنے کا ان کی درخواست کرکٹ آسٹریلیا نے مان لی ہے۔انہوں نے کہا ہر روز کو بہتر بنانے کی اس کی کوشش ہمیں پوری زندگی ترغیب رہے گی۔ ہمارا ڈریسنگ روم پہلے جیسا نہیں رہے گا۔ ہم اس سے محبت کرتے تھے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی موت سے آسٹریلوی ٹیم کس قدر دلبرداشتہ ہے وہ تب دیکھنے کو ملا جب زخمی کپتان مائیکل کلارک نے قومی ٹیم کی طرف سے کہا کہ اس وقت ٹیم کیسا محسوس کر رہی ہے اسے لفظوں میں نہیں بتایا جا سکتا۔اپنے ڈھائی منٹ کے بیان میں کلارک آنسو پونچھتے نظر آئے۔ فلپ ایبوٹ کے بائونسر سے زخمی ہوئے ہیوز کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد پورے کرکٹ کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ پڑی اور یہاں تک کہ کھلاڑیوں کو اس حادثے سے باہر نکالنے کیلئے ان کی کائونسلنگ کرائی جا رہی ہے۔کلارک نے کہا ایک ٹیم کے طور پر ہم کیسا محسوس کر رہے ہیں لفظوں میں نہیں بتایا جا سکتا۔ ہیوز ہمیشہ خوش ہو کر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے۔ ہیوز کہا کرتے تھے کہلڑکوںکہیں بھی پہنچ جائو لیکن ملک کیلئے کرکٹ کھیلنا جاری رکھو ۔انہوں نے کہا ہم ان ہونٹوں کی ہنسی اور آنکھوں کی چمک کویاد کریں گے۔ دنیا نے اس ہفتے اپنا ایک عظیم شخص کھو دیا۔ ہیوز کو خراج عقیدت دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کے ان کے خاندان سے کئے وعدہ کو ہم ادا کریں گے۔ میں نے کرکٹ آسٹریلیا سے کہا کہ کیا ہیوز کی 64 نمبر کی بین الاقوامی جرسی کو ریٹائرڈ کیا جا سکتا ہے تو انہوں نے اسے قبول کر لیا۔جذبات کے میں بہہ رہی آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتام کا خیال ہے کہ ہیوز کی موت کی وجہ سے برسبین میں اگلے ماہ ہندوستان کے خلاف ہونے والا پہلا ٹسٹ میچ منسوخ کر دیا جائے چاہئے۔ ہیوز کی موت سے آسٹریلوی ٹیم صدمے میں ہے اور پونٹنگنے بتایا کہ آسٹریلوی ٹیم ذہنی طور سے کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ پونٹنگ نے ایک اخبار میں کہا ہیوز کے خاندان اور کرکٹ کمیونٹی کیلئے بہت برا وقت ہے اور میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کس طرح کوئی امید کر سکتا ہے کہ ٹیم ہونے والا میچ کھیلے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہوگا ۔پونٹنگ نے کہا اگر کھلاڑی سوچتے ہیں کہ وہ کھیلیں توپانچ دن کے کرکٹ کیلئے صحیح ذہنی حالت کے ساتھ کھیلنا معجزہ ہوگا ۔