لکھنو:ہیومن ویلفیئر سوسائٹی نے اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی اور رکن کونسل بقل نواب سے اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔سوسائٹی کے ایک جلسہ میں مقررین نے کہا کہ عہدہ عوام کی خدمت کیلئے ہے اگر لوگ بھوک ہڑتال اور تحریک کیلئے سڑکوں پر اتر ا?ئیں تو عہدے کا وقار برقرار رکھنے کیلئے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ مقررین نے کہا کہ عہدہ دوبارہ حاصل کیاجا سکتا ہے لیکن عہدہ کا وقار برقرار رہنا چاہئے۔ چھوٹے امامباڑے پر بھوک ہڑتال کر رہی خواتین میں اگر کسی ایک خاتون کو کچھ ہو گیا تو صورتحال بگڑ جائے گی اور نظم ونسق برقرار رکھنا چیلنج سے بھرا ہوگا۔ ایسے میں وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اخلاقی اور انسانی بنیاد پر عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔ جلسہ میں ایم علی مدہوش، نرملا ورما، علی عباس، ذاکر حسین، ساجد حسین، نہال فاطمہ، جگن نرائن اور پرشانت موریہ سمیت دیگر ہند سیوک شامل تھے۔