پورٹ اوپرنس۔ 04مئی (یو این این) کیربین جزائر کے ملک ہیٹی میں چھابڑی فروشوں کو لے جانیوالے ٹرک کے الٹنے کے نتیجے میں 23افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ ملک کے جنوبی علاقے روزیو کس میں پیش آیا ۔ حادثہ کے وقت ٹرک میں 50سے زائد چھابڑی فروش سوار تھے جبکہ ٹرک پر کھانے پینے کا سامان بھی لدا ہوا تھا۔ مقامی محکمہ صحت کے سربراہ ڈیڈی مونٹین نے میڈیا کو بتایا کہ 17جھابڑی فروش موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ 6افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تاہم دیگر زخمی ہونے والے دو درجن سے زائد جھابڑی فروشوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔