بیتول:مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کے سارنی تھانہ علاقے کے جاجل پور گاؤں میں ایک شخص موبائل چارج پر لگاکر ہیڈفون سے گانے سن رہا تھا،اسی دوران اسی وقت بجلی کے بورڈ سے نکلی دیگر تار کا کرنٹ ہیڈ فون پر آگیا اور اس کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سنیل (27)کل موبائل چارج پر لگانے کے بعد ہیڈفون کان پر لگاکر گانا سن رہا تھا۔اسی دوران بورڈ سے نکلے دیگر کھلے تاروں سے کرنٹ لگ گیا،کان میں ہیڈفون لگے ہونے سے اس کے دونوں کان جل گئے ۔اسے فوراً گھوڑاڈینگری اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔