ٹیئر نے کہا ہے کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں منگیتر ولادمیر کلیٹرز چکو کے ساتھ شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، وہ اور ولادمیر دونوں ہی اپنا کیرئیر بنا رہے ہیں اور دونوں کام میں مصروف ہیں جس کے بعد آرام سے وہ اپنی شادی کی تیاریاں شروع کریں گے اور ہر چیز کا اہتمام جلد بازی کی بجائے سوچ سمجھ کر اور پورا وقت دے کر کریں گے۔ انہوں نے ولادمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ولادمیر صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ خیال رکھنے والے انسان ہیں، وہ خوش ہیں کہ ولادمیر ان کی زندگی کا حصہ ہیں، ان کی زندگی مزید حسین ہو گئی ہے۔ ہیڈن ولادمیر سے سال۲۰۰۹میں ملیں، ۲۰۱۱ میں دونوں میں سرد مہری ہو گئی تھی بعد ازاں ۲۰۱۳ میں دونوں میں صلح ہو گئی دونوں میں قربتیں بڑھ گئیں اور ۲۰۱۳ میں ہی منگنی کر لی۔ دونوں رواں سال ہی شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔