لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ فلم وکی ونر سے چرچا میں آئیں اداکارہ یامی گوتم کو راجدھانی لکھنؤ اب پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور خوصورت لگتا ہے۔ منگل کو راجدھانی پہنچی یامی نے لکھنؤ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کو نوابوں کے شہرمیں باربار آنے کا موقع ملے تو وہ اس کیلئے تیار ہیں۔ یامی کو لکھنؤ کی کھانے پینے کی چیزیں، یہاں کی تہذیب اور تاریخی عمارتیں بہت پسند ہیں۔ راجدھانی کے مہانگر میں لال جگل کشور جو
یلرس کے شوروم میں منگل کو بالی ووڈ کی اداکارہ یامی گوتم نے ریاٹنٹو نذرانہ کے ساتھ نئے کلیکشن کو لانچ کیا۔ کلیکشن کے بارے میں ادارہ کی تانیا رستوگی نے بتایا کہ نذرانہ کی ان سات ڈیزائنوں کو لو، انفینٹی، ہیری ٹیج، اسپیچولی، کنٹیمپری، فلورل و مینس لگژری کہا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نذرانہ کی اس ڈیزائن کو شادی کے موقع پر یا اس کے علاوہ کچھ خاص مواقع پر ہی ایک دوسرے کو تحفہ کے طور پردینے کیلئے بنایا گیا ہے کیونکہ ان مواقع پر اکثر لوگوں کی مانگ رہتی ہے کہ کچھ الگ سا تحفہ اپنے دوست کودیں۔ انہوں نے بتایا کہ لال جگل کشور پہلے سے ہی اپنے کلیکشن کیلئے لوگوں کے درمیان اپنی خاص پہچان رکھتا ہے ۔ یہ کلیکشن بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔