الور:راجستھان میں الور کے ایک یتیم خانہ میں کرنٹ لگ جانے سے آج صبح ایک بچے کی موت ہوگئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق الور کے سرسوتی بال نکیتن ایجوکیشن کمیٹی کے یتیم خانہ میں رہنے والے راہل (10) نے ناشتے کے وقت اپنے کمرے میں جاکر کولر چلایا۔ کولر میں کرنٹ آنے سے وہ وہیں گر گیا۔ راہل کے گرنے پر دیگر بچوں کے شور مچایا جس کے بعد کمیٹی کے ملازم آئے اور راہل کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی ایم راجیش گوئل سمیت یتیم خانہ کمیٹی اور کشور کلیان بورڈ کے رکن اسپتال پہنچ گئے ۔ راہل کوٹ پتلی علاقہ کا رہنے والا تھا۔ اس کا بھائی سندیپ (13) بھی یتیم خانہ میں ہی رہتا ہے ۔