لکھنؤ۔اترپردیش وشوکرما مہاسبھا منعقد ہوا جس میں وشوکرما سماج کو سماجوادی پارٹی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور ایس پی کی عوامی فلاحی پالیسیوں اور حکومت کی ترقیاتی اسکیموں سے لوگوں کو آگاہ کرکے ۲۰۱۴ کے پارلیمانی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کو کامیاب بنانے کا عہد لیا گیا۔ جلسہ میں کہا گیا کہ سماجوادی پارٹی نے وشوکرما سماج کو تحفظ ، عزت اور شناخت دلائی ہے۔ یہ بات ریاستی صدر رام آسر ے وشوکرما نے مقبول گنج میں وشوکرما مندر کے احاطہ میں ہوئے ایک جلسہ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب بھی سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی تو سماجوادی پارٹی کے کے صدر ملائم سنگھ یادو اور نوجوان وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے وشوکرما سماج کی عزت کو بڑھایا ۔ اور اس کی سیاسی حصہ داری کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے اس سے قبل ایم ایل سی بنایا پھر ریاستی وزیر اور اب ریاست کے پچھڑی ذات کمیشن کا صدر بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وشوکرما سماج کو چھوٹی صنعتوں کے لئے گرام سبھا کی زمین دینے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔ جس سے ان کی مالی حالت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے گورکھپور کے شہید ارون وشوکرما کے خاندان کو ۲۰لاکھ روپئے کی مالی امداد دی۔ اور شہید انجینئر کو لکھنؤ میں رہائش پذیر خاندان کو پانچ لاکھ روپئے کی مدد دی۔ غازی پور کے پاکستان میں قید دنیش وشوکرما کی رہائی کے لئے وزیر اعظم کو خط لکھا اور ان کے خاندان کو ایک لاکھ روپئے کی مالی مدددی۔