نئی دہلی، 5فروری (یو این آئی) لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار نے آج دو ارکارن پارلیمان کے استعفے منظور کرلئے کیوں کہ وہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں حال ہی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں منتخب ہوئے ہیں۔یہ ممبران پارلیمان یشودراراجے سندھیا اور کروڑ ی لال مینا ہیں۔محترمہ سندھیا گوالیار سے رکن پارلیمان ہیں جب کہ مسٹر مینا راجستھان کے دوسا سے ممبر ہیں۔ اسپیکر نے اعلان کیا کہ دونوں استعفے 19دسمبر سے نافذالعمل ہوگئے۔