نئی دہلی(بھاشا) غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے اس مہینے اب تک ہندوستانی قرض بازار میں تقریباً ۱۱ ہزار کروڑ روپئے لگائے ہیں ۔بازار ماہرین کے مطابق غیر ملکی کرنسی زر مبادلہ اور شرح سود میں استحکام
نظر آنے کے بعد قرض بازار میں ایف آئی آئی سرمایہ کاری واپس آرہی ہے ۔ سیبی کے اعداد وشمارکے مطابق ایف آئی آئی نے اس فروری مہینے کی ۲۱ تاریخ تک ۲۱۲۱۰ کروڑ روپئے کی مجموعی قرض سکیورٹیز خریدیں اور وہ ۱۰۲۱۹ کروڑ روپئے کے بانڈ کے خریدار رہے اس طرح سے وہ ۱۰۹۹۱ کروڑ روپئے کے سرمایہ کار رہے ۔ اس مدت میں ایف آئی آئی نے حالانکہ اکویٹی بازار سے ۵۴۹ کروڑ روپئے کی نکاسی کی ۲۰۱۳ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بانڈ بازار سے ۵۰۸۴۷ کروڑ روپئے (۸ ؍ارب ڈالر) نکالے اور اکویٹی میں ۱۳ ء ۱ لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ۔