یمن کے صوبہ مآرب کے قبائل نے جارحین سے مقابلے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے
اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب میں یمنی قبائل نے اپنے ملک پر جارحیت کرنے والوں سے مقابلے میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے- صوبہ مآرب کے قبائل نے ایک میٹنگ میں یمن پر سعودی عرب کی سرکردگی میں ہونے والی جارحیت کے خلاف یمنی فوج اور عوامی فورس کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا- اس میٹنگ میں صوبہ مآرب کے قبائل نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے یمنی شہریوں کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جرائم کی مذمت کی اور یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی کی حمایت کا اعلان کیا- اس بیان میں یمن کے تمام قبائل کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور غاصبوں سے مقابلے کے لئے آمادگی نیز اپنی سرزمین کو دہشت گردوں اور غاصبوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے پر تاکید کی گئی ہے- صوبہ مآرب کے قبائل نے فریب کا شکار ہونے والوں سے مطالبہ کیا کہ یمن کے دشمنوں کے مفادات کے راستے میں قدم بڑھانے سے گریز کریں