صنعا، 30 نومبر:یمن میں کل چند قبائلی حملہ آوروں نے تیل ایکسپورٹ کرنے والی سب سے اہم پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی صبا نے بتایا کہ حملہ آوروں نے دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع ایک تیل پائپ لائن کو اڑادیا۔اس پائپ لائن کے ذریعہ وسطی یمن کے معارب تیل کنوں سے محراحمر میں واقع راس عیسی تیل ٹرمنل کو خام تیل کی سپلائی ہوتی ہے۔
قبائلی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے یہ حملہ حکومت پر معاوضہ ادا کرنے کے لئے دباو ڈالنے کے مقصد سے کیا ہے ۔ خیال رہے کہ قبائلی جیلوں میں ہند اپنے رشتے دار وں کو رہا کرانے کے لئے اس طرح کے حملے کرتے رہتے ہیں۔