صنعا: یمن میں آج سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ ہورہی ہے جس کے بعد سے کئی مہینے سے جاری لڑٓئی کی وجہ سے الگ تھلگ پڑجانے والے علاقوں میں ضروری اشیا کی سپلائی ممکن ہوسکے گی۔اقوام متحدہ کے مطابق یہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجکر 59 منٹ (ہندوستانی وقت رات ایک بجے ) نافذ العمل ہوگی۔
اقوام متحدہ کے ایک افسر نے بتایا کہ جنگ بندی سے عرب علاقے کے سب سے کم دولت مند اس ملک میں لڑائی ختم ہونے کے امکان میں اضافہ ہوگا۔یمن میں جاری لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔ راحت کا سامان پہنچانے والی ایجنسیاں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اس گاؤں میں پہنچنا چاہتی ہیں جو خودرنی اشیا اور دیگر ضروری سامان کے فقدان سے بری طرح متاثر ہیں۔