دوحہ:یمن کے تائز شہر میں بین الاقوامی نیوز چینل الجزیرہ کے تین صحافیوں کا اغوا کرلیا گیا۔چینل نے تین صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے نامہ نگار حامدی البکاری اور ان کے معاونین عبدالعزیز الصابری اور منیر السبائی کو آخری بار تائز شہر میں پیر کو دیکھا گیا تھا۔یمن کے جنوب مغربی شہر تائز شہر میں رپورٹنگ کے لئے گئے تھے ۔الجزیرہ میڈیا نٹ ورک کے کارگزار ڈائریکٹر جنرل مصطفی سویگ نے کہا ‘وہ تائز میں لڑائی کے سبب جاں بحق افراد کی رپورٹنگ کر رہے تھے ۔ ہمارے معاونین اپنا کام کر رہے تھے اور دنیا کو بتا رہے تھے کہ یمن میں کیا ہو رہا ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں الجزیرہ کے کئی نامہ نگاروں کا اغوا کیا گیا ہے اور کئی کو مارا گیا ہے ۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی اس کے ایک کیمرہ مین کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ شام کے حمس صوبہ میں مار پیٹ ہوئی تھی۔