عدن: یمن کے عدن میں اور دارالحکومت صنعا کی ایک مسجد میں کل تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خودکش بم حملوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ۔ یمن کے افسر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ آئی ایس نے عدن میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنا کر چار خود کش بم حملے کیے جس میں یمن کے 11 اور یو اے ای کے چار فوجی ہلاک ہوگئے ۔ دارالحکومت صنعا کے الناھد علاقے کے النور مسجد میں بھی ایک دھماکہ ہوا جہاں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔عدن میں ہونے والے حملے میں وزیر اعظم خالد بحاہ اور افسر بچ گئے ۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آئی ایس نے براہ راست یمن حکومت پر حملہ کیا ہے ۔ آئی ایس نے دھماکوں کی ذمہ داری لی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ جس ہوٹل کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا اس کا استعمال نائب صدر، وزیر اعظم اور ان کی حکومت کے رکن اپنے ہیڈ کوارٹر کے طور پر کر رہے تھے ۔ اس کے علاوہ اتحادی افواج فوجی اڈے کے طور پر بھی اس ہوٹل کا استعمال کر رہی تھی۔