عدن۔ 2 نومبر (یو این آئی) یمن کے شمالی صوبہ سعدہ میں کل شیعہ باغیوں کے مہلک حملوں میں کم از کم 18 لوگوں کی موت ہوگئی اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق باغیوں نے سنی اکثریتی علاقہ دماز میں ٹنکوں کی مدد سے حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہیکہ باغیوں نے دماز میں اندھادھند گولہ باری کی ۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ زیادہ تر زخمی خواتین اور بچوں کی حالت بہت خراب ہے۔