عدن:یمن کے سایون شہر کے نواحی علاقے میں ایک کار پر ہوئے مشتبہ ڈرون حملے میں دو لوگ ہلاک ہوگئے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ شاید امریکی ڈرون حملہ تھا اور شدت پسند تنظیم القاعدہ کے ارکان کو نشانہ بنا کر داغا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملے سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور گاڑی میں بیٹھے دونوں افراد ہلاک ہوگئے ۔ امریکہ نے علاقے میں ڈرون حملے کی تصدیق کی۔ حالانکہ اس نے اس مخصوص حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ القاعدہ نے یمن میں جاری لڑائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی طاقت بڑھائی ہے ۔ امریکہ نے القاعدہ کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کے لئے اس کے خلاف مہم چلائی ہے ۔ گزشتہ ہفتے بھی ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کے تین مشتبہ شدت پسند مارے گئے تھے ۔