S جنیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں 8 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، متحارب گروپس جان بوجھ کر سویلین آبادی کو خوراک کی کمی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کا شکار ملک یمن میں سویلین آبادی کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور آٹھ لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں یمن میں دونوں متحارب گروپ جان بوجھ کر سویلین آبادی کو خوراک کی فراہمی روکے ہوئے ہیں اور آبادی کو خوراک کی قلت کی جانب دھکیل رہے ہیں۔