سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کے دن صبح کے وقت یمن کے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں اس ملک کے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ میں واقع ساقین کے علاقے میں ایک مسجد کو بھی اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ مسجد مکمل طور پر شہید ہو گئی ہے۔
آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے قریب واقع افلح نامی علاقے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کر کے ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کو شہید کر دیا ہے۔ دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحدی علاقے الخوبہ میں سعودی عرب کے فوجیوں کے ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔