صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دارالحکومت صنعاء میں ایک سیکیورٹی چوکی کو خودکش کار دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شائدین اور طبی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے. حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔