دبئی:یمن حکومت کے سینئر حکام کی طرف سے استعمال میں لائے جانے والے جنوبی شہر عدن کے ایک ہوٹل پر آج راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں
وزیر اعظم خالد بھاح محفوظ رہے لیکن بہت سے دیگر ہلاک ہو گئے ۔عدن میں واقع ہوٹل القصرکو وزیر اعظم اور دیگر افسران استعمال کررہے تھے ۔ ہوٹل پر آج صبح تین راکٹ داغے گئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے ۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ حملے سے مرنے اور زخمی ہونے والوں میں افسر بھی شامل ہیں۔عدن کے بیرونی حصے میں واقع القصر ہوٹل پر حملے کے بعد اس سے دھواں نکلنے لگا۔ راکٹ ہوٹل کے دروازے پر گرے ۔حملے کے بعد جائے حادثہ پر سول ڈیفنس کی ایمبولینس دیکھی گئیں۔ وزیر اعظم مسٹربھاح اور ان کے وزیر عدن میں ہیں۔ انہوں نے عدن کو اپنی عارضی دارالحکومت قرار کر رکھا ہے ۔