آل سعود کے لڑاکا طیارے بدستور یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں
یمن کے ٹی وی المسیرہ کی رپورٹ کےمطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے منگل کی صبح کو دارالحکومت صنعا میں ایک ہوٹل اور کئی رہائشی علاقوں پر بم گرائے جس کے نتیجے میں بیس یمنی شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے- سعودی عرب کے طیاروں نے یمن کے صوبے عمران کے شمالی علاقے الکسیبات پر بھی بمباری کی جس کے سبب چار یمنی شہری شہید ہوگئے- سعودی جارح طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شمالی علاقے پر بھی بمباری کی اس حملے میں بھی کئی یمنی شہید اور زخمی ہوگئے- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب پر بھی بمباری کی ہے- دوسری جانب یمن مخالف سعودی اتحاد کے ترجمان احمد العسیری نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی فوج نے دو سعودی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے- العسیری نے کہا تین سعودی فوجی لاپتہ بھی ہیں کہ جن کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب نے کئی عرب ملکوں کے ساتھ مل کر امریکہ کی ہری جھنڈی سے چھبیس مارچ سے یمن پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک ہزاروں بےگناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں