عدن،: ایک خودکش بمبار نے آج جنوبی یمن کے بندرگاہی شہر عدن میں ایک فٹبال اسٹیڈیم کے نزدیک خود کو اڑا دیا اس حملہ میں کم از کم چار افراد مارے گئے ہیں۔ان کے علاوہ دس افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اس حملہ کا مقصد شہر کے شمال میں ایک فوجی چوکی کے باہر بسوں کے انتظار میں کھڑے نئی بھرتی والے فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا۔حملہ کی فی الحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مگر جہادی جنگجو ماضی میں عدن میں اس طرح کے خودکش حملے کرتے رہے ہیں۔یمن میں اس ہفتہ محارب حریفوں نے ملک بھر میں جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا ہے مگر یہ گروپ اس میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔