ممبئی: بھارتی آل رانڈر یوراج سنگھ کا بھی کم شرما کے ساتھ ڈیٹنگ اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ روابط کا معاملہ ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی ٹیم سے آؤٹ کھلاڑی فراغت کے لمحات بالی ووڈ کی بلاک بسٹر مووی باڈی گارڈ کی اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ گزار رہے ہیں جنہیں لندن میں بھی ایک ساتھ چھٹیاں مناتے دیکھا جا چکا ہے۔ کرکٹ میں اپنا سحر کھو بیٹھنے والے یوراج سنگھ کی خواتین میں مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور اگر یہ خبر درست ہے تو پھر وہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بعد دوسری فلمی کرکٹر جوڑی بن جائیں گے۔