بنگلور۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے تجربہ کار اسپنر مرلی دھرن نے یووراج سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ اس کے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی میں اگلے سال ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کو عالمی فاتح بناسکتا ہے ۔یوراج نے 29 گیند میں نو چھکے اور ایک چوکے جڑکر68 رن بنائے جس سے بنگلور نے گزشتہ رات دہلی پر 16 رن سے جیت درج کی ۔مرلی دھرن نے دو وکٹ حاصل کئے ، انہوں نے اس آل راؤنڈر کی تعریفوں کے پل باندھے جو گزشتہ کچھ وقت سے پریشان ہے ۔ مرلی دھرن نے آئی پی ایل کی سرکاری ویب سائٹ سے کہا وہ محدود اووروں کا عظیم کھلاڑی ہے ، لیکن اس کا اعتماد کم تھا ۔
عالمی ٹی 20 کے بعد پورے ملک نے اس پر کافی دباؤ ڈال دیا تھا ۔میں حالات کو بخوبی جانتا ہوں کیونکہ میں سب سے اوپر کی سطح پر 20 سال تک کھیلا ہوں ۔میں جانتا تھا کہ یہ صرف اس کے اعتماد میں اضافہ کرنے میں مدد کی بات تھی ۔انہوں نے کہا مجھے یقین تھا کہ ایک بار وہ ایسا کرے گا تو وہ مختلف
کھلاڑی بن جائے گا ۔ گزشتہ دو میچوں میں اس نے جو مظاہرہ کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ میں درست تھا۔مجھے ایمانداری سے لگتا ہے کہ یوراج میں اب بھی وہ قابلیت ہے اور ہندوستان کو اس کا خیال رکھناچاہئے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ 2015 ورلڈ کپ میں بڑا کردار نبھائے گا ۔ وہ اس میں ہندوستان کا میچ فاتح ہو گا ۔