آرلینڈو، 11 نومبر:یوروپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے ) کا ایک سیٹلائٹ زمین کے مدار میں داخل ہونے کے بعد جل کر راکھ ہوگیا۔
گزشتہ 25 برسوں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے جب ای ایس اے کا کوئی سیٹلائٹ زمین پر گر گیا ہو ۔ زمین کی کشش کا تجزیہ کرنے والا یہ سیٹلائٹ 2009 یں چھوڑا گیا تھا ۔ اسے 224 کلومیٹر کی انتہائی کم اونچائی والے علاقے میں نصب کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اسے زمین کے کشش کی طاقت کو توازن میں رکھنے کیلئے اس کے انجن کے ذریعے اسے لگاتار اوپر کی جانب دھکیلے جانے کی ضرورت تھی۔ گزشتہ ماہ ہی اس کے انجن کا ایندھن ختم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے یہ سیٹلائٹ زمین کی طرف لڑھک گیا۔زمین پر گرنے سے پہلے سائنس دانوں نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ اس کا کم ازکم پانچواں حصہ زمین تک پہنچے گا لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ غالباً یہ پوری طرح جل چکا تھا۔اس سیٹلائٹ کو آخری بار ہندوستانی وقت کے مطابق آج الصبح 4 بجکر 12 منٹ پر انٹارکٹیکا سے اوپر دیکھا گیا تھا۔