لندن : برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ان کے فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاندے کے درمیان اس بات پر اتفاق ہواہے کہ یورپی ملک شام سے متصل ممالک کی مدد کریں تاکہ وہاں زیادہ سے زیادہ لوگ پناہ لے سکیں۔مسٹر کیمرون کے ترجمان نے کل بیان جاری کرکے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پناہ گزینوں اور اس سے متعلق مسائل پر بیلجیم کے بروسلز میں آج ھونے والے یورپی یونین کے سربراہ اجلاس سے پہلے اس بات پر یہاں بات چیت کی۔ یورپی یونین کے اجلاس میں وزیر داخلہ حصہ لے رہے ہیں۔دونوں وزراءکا یہ بھی خیال تھا کہ ایسے تارکین وطن کو وطن بھیجنے کے بارے میں غور کیا جانا چاہئے جو بغیر کسی ٹھوس وجہ سے دوسرے ممالک میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
دونوں رہنماں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پناہ گزینوں کے سلسلے میں مزید ٹھوس قدم اٹھائے جانے کے مسئلے پر سنجیدہ بحث ہونی چاہئے جس میں شام کے پڑوسی ممالک کو مدد مہیا کرانا شامل ہے جس سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں وہاں لوگ پناہ لے سکیں۔