مرادآباد:یوم آزادی کے موقع پر ایکٹ ۱۹۶۲ کی دفعہ ۸(۱)بی کے تحت شہر کی تمام دکانیں اور تجارتی ادارے بند کرنے کی تجویز ہے۔ اس لئے تمام دکاندار اور تجارتی اداروں کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ۱۵اگست کے موقع پر قومی تعطیل رہے گی۔ اگر کوئی تجارتی ادارہ یا دکان کھلی پائی گئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اعزازی تقریب کا اہتمام ۵ستمبر کو
الہٰ آباد: ادبی تنظیم گفتگو کے زیر اہتمام آئندہ پانچ ستمبر کو شان گفتگو اعزازی تقریب کا اہتمام دھومن گنج واقع سدھا واٹکا میں شام ساڑھے سات بجے سے کیا جائے گا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ابراہیم اشک ہوںگے۔ صدارت پنڈت بدھ شین شرما کریں گے۔