مرادآباد:یوم آزادی کے موقع پر کمشنر دفتر میں ایڈیشنل کمشنر انتظامیہ کرشن کمار کے ذریعہ پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر انہوں نے ملک کو آزادی دینے کےلئے لاکھوں شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی تب تک پوری نہیں ہے جب تک ہم اقتصادی اور سماجی طور سے پسماندہ ہے۔ یہاں کے رہنے والے ہر شہری کو اس کی ضرورتیں ہر طرح سے پوری ہو جائیں۔ یہی ہمارا ملک کے تئیں خراج عقیدت ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ہم خلاءمیں پہنچ رہے ہیں۔ اور دوسری طرف ملک میں لوگ غریبی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا اپنی عہدے پر رہتے ہوئے تمام افسران اور ملازمین ایمانداری سے کام کریں ۔یہی سچا خراج عقیدت ہے۔ ایڈیشنل کمشنر انصاف رندھیر سنگھ دوہن نے کہا کہ مرادآباد میں ۱۸۲۴ میں ہندو جنگ شروع ہوئی تھی ۔ انہوں نے بتایاکہ مرادآباد منطقا کا جنگ آزادی میں بہت بڑا تعاون رہا ہے۔ اس موقع پر کمشنر دفتر کے ملازمین اور دیگر لوگ موجود تھے۔
بارہ بنکی: یوم آزادی کے موقع پر این ایس ایس یونٹی میشن کے بیس رضا کاروں نے ریڈ کراس سکریٹری پردیپ سارنگ نے خون عطیہ کرنے کا عہد لیا۔اس موقع پر این ایس ایس یونٹی مشن کے ڈاکٹر انوپم شری واستو نے کہاکہ خون عطیہ کسی فیکٹری میں نہیں بنایا جا سکا ہے۔ اس کی تعمیر صرف جسم میں ہی ہوتی ہے۔
تیار کی گئی خون عطیہ فہرست میں رجت بہادر ، مان سنگھ ، رضوان علی، رمیش راوت سمیت بیس رضا کار شامل ہوئے۔