لکھنؤ۔اترپردیش کے وزیر تعمیرات عامہ و آبپاشی شیوپال سنگھ یادو نے ریاست کے عوام کو یوم آزادی پر دلی مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ آج کا دن بہت ہی باوقار ہے یہ دن ہمیں شہیدوں ،مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد دلاتا ہے۔آج کے دن ہمیں عظیم محب وطن کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے حلف لینا چاہئے۔اس موقع پر پی سی ایف کے چیئرمین آدتیہ یادو نے بھی ریاستی عوام کو مبارک باد پیش کی اور انہوں نے کہا کہ ریاست کے سبھی باشندے آپس میں مل جل کر بھائی چارہ اور یکجہتی کے ساتھ اس قومی جشن کو جوش و خروش کے ساتھ منائیں اور ریاست کی ترقی کا حلف لیں۔
٭اترپردیش کے وزیرسیاسی پنشن راجیندر چودھری ، وزیر باغبانی و فوڈ پروسیسنگ پارس ناتھ یادو، ہوم گارڈوزیربرہمہ شنکر ترپاٹھی نے ریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر ملک کی یکجہتی
،سالمیت اور خیر سگالی کو بنائے رکھنے کا مصمم ارادہ کریں۔
٭اترپردیش کے وزیرجیل بلرام یادو، وزیرسائنس و ٹکنالوجی ڈاکٹر منوج کمار پانڈے، وزیر دیہی انجینئرنگ سروس راجیندر سنگھ رانا، وزیرمملکت برائے صنعتی تعلیم و مہارت فروغ ابھیشک مشرا، وزیر کھیل رام کرن آریہ، اور فرید محفوظ قدوئی، بیرونی امداد یافتہ اسکیم ایڈوائزرمدھوکر جیٹلی نے یوم آزادی کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ دن ملک کی باوقار تاریخ ،مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد دلاتا ہے اس لئے اس دن کو اجتماعی طور پر جوش خروش کے ساتھ منایا جانا چاہئے۔
٭ وزیر تکنیکی تعلیم شیوا کانت اوجھا ،وزیرثانوی تعلیم محبوب علی، وزیر مملکت برائے چھوٹی صنعت (آزاد چارج) بھگوت شرن گنگوار، وزیر مملکت برائے ثانوی تعلیم ونود کمار عرف پنڈت سنگھ،وزیر مملکت برائے ثانوی تعلیم وجے بہادر پال ،وزیر مملکت برائے تکنیکی تعلیم رام سکل گرجراور وزیر مملکت برائے تکنیکی تعلیم آلوک کمار شاکیہ نے یوم آزادی کے موقع پر اہل ریاست کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کی باوقار تاریخ ،مجاہدین آزادی کی قربانیوں اور جانفشانیوں کو یاد دلاتا ہے۔ اس لئے اس دن کو اجتماعی طور پر جوش و خروش کے ساتھ منانا چاہئے۔