کانپور شہر(نامہ نگار)کانپور شہر میں یوم جمہوریہ جوش وخروش سے منایا گیا شہر کے اسکولوں ، سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ یوم جمہوریہ پر مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اسکولوں اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ جلوس بھی نکالے گئے۔ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی روایتی جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں مرکزی کوئلہ وزیر شری پرکاش جیسوال کے علاوہ کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان کثیر تعداد میں شامل تھے۔