کلکتہ: کلکتہ و ریاست کے مختلف اضلاع میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
خفیہ محکمہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کلکتہ و ریاست کے دیگر مقامات پر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد تنظیم تخریبی کارروائی کرسکتی ہے ۔
20جنوری سے کلکتہ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔آئی پی ایس افسر کے مطابق پولس کو ئی بھی رسک نہیں لے رہی ہے ۔شہر کے اہم مقامات وکٹوریہ محل، انڈین میوزیم ، کالی گھاٹ سمیت دیگر سیاحتی مقامات ، بھیڑ بھاڑ والے علاقے ہوڑہ ، سیالدہ اسٹیشن و شہر کے تمام میٹرو اسٹیشنوں اور تمام اہم سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ شہر میں داخل اور نکلنے والی سڑکوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔تمام سینئر افسروں کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے ۔ان ایام وہ مسلسل حاضر رہیں گے ۔
13جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ کی ریہر سل کے دوران انڈین اے ئر فورسیس کے ایک جوان کی موت کے بعد ہی ریاستی سیکریٹریٹ نوبانا سے کلکتہ پولس ہیڈ کوارٹر لال بازار کو سخت سیکورٹی کی ہدایت دی گئی تھی ۔
گزشتہ چند دنوں میں کلکتہ پولس ہیڈ کوارٹر میں شہر میں سیکورٹی کے پیش نظر مختلف میٹنگوں کا انعقاد کرکے سیکورٹری انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ریڈ روڈ پر پریڈ کے دوران سیکورٹی کیلئے سینئر افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔شہر کے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی نصب کیے گئے ہیں ۔
کلکتہ کے پولس کمشنر نے دو دن قبل ریڈ روڈ پر سیکورٹری انتظامات کا جائزہ لیا ۔پریڈ کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی موجود رہیں گے ۔
کل مغربی بنگال پولس نے شمالی 24پرگنہ کے باراسات کے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دہشت گروپ کے ممبروں کی تلاش میں چھاپہ مارا ہے ۔خفیہ محکمہ نے وارننگ دی تھی کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد تنظیمیں ان چار دنوں میں کلکتہ و مغربی بنگال میں دہشت گردانہ کارروائی انجام دے سکتی ہے ۔اسی کے پیش نظر کلکتہ و بنگال پولس نے تلاشی مہم تیز کردی ہے ۔
کلکتہ پولس کے انٹلی جنس کے اعلیٰ افسران کے مطابق شمالی 24پرگنہ کے باراسا ت سے متعلق یہ اطلا ع ملی تھی کہ دہشت گرد یہاں چھپے ہوئے ہیں ۔آئی پی ایس افسرنے بتایاکہ انیس الرحمن اور محمد انصاری سے متعلق یہ خبر ہے کہ وہ باراسات میں چھپا ہوا ہے ۔جب کہ دو اور لوگوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے ۔ؤبارکپور پولس کمشنریٹ کے ایک افیسر نے بتایا کہ انصاری اور انیس کی تلاش جاری ہے گرچہ آج کی تلاشی مہم ان دونوں کو پکڑا نہیں جا سکا ہے ۔مگر ریاست کے دوسرے علاقوں میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
انیس اور انصاری سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتہ گوجا ڈانگہ سرحد کے ذریعہ ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں اور وہ شمالی 24پرگنہ کے کانکی ناڑہ علاقے میں چھپا ہوا ہوسکتا ہے ۔پولس یہ اطلاع ملی تھی کہ 15مشتبہ اافراد کانکی ناڑہ میں مکان کرایہ پر لیا ہے ۔ان کی نگرانی کرنے کے بعد ان تمام لوگوں کو گرفتارکرکے پوچھ تاچھ کی گئی ہے جس میں سے نو افراد کے پاس کوئی دستاویز اور آئی کارڈ موجود نہیں تھا۔