یونٹی ڈگری کالج میں یوم اساتذہ کے موقعہ پر نائب صدر محترمہ ثمینہ امتیاز مرتضیٰ نے اساتذہ کو تحائف سے نوازتے ہوئے کہا کہ یہ اساتذہ کی محنت اور لگن کا ہی ثمرہ ہے کہ ایک دہائی سے کچھ زیادہ کہ عرصہ میں اس کا لج نے جو اقلیتوں کے خدمت میں معروف جسٹس مرتضیٰ حسین صاحب مرحوم کے خوابوں کی تعبیر ایک خود کفیل ادارہ ہے متعدد اقلیتی طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی امتحانات میں اول مقام دلایا ہے۔ امسال بھی یونیورسٹی امتحانات میں بہت سارے اقلیتی طلبہ و طالبات نے کئی ایک مضامین میں 75% فی صد سے زیادہ نمبر حاصل کرکے ڈسٹنکشن کے ساتھ کا میابی حاصل کی ہے۔ آج کی تقریب کے معزز مہمانوں میں نائب صدر کے علاوہ محترمہ جولی شاہ بھی شامل تھیں۔
کالج کی کوآرڈینیٹر محترمہ ثمینہ جاوید نے شکریہ کی تجویز پیش کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر پوجا کپور نے اداکیئے۔
بعدہ لا،بزنس منجمینٹ، کامرس اور ایجوکیشن کے طلاب نے اپنے اپنے شعبہ میں اساتذہ کی تکریم کے پروگرام منعقد کیئے۔
جاری کردہ
کوآرڈینیٹر