لکھنؤ۔(نامہ نگار)انسانی ترقی کے لئے تعلیم ہی ایک ایسی دولت ہے جو مذہبی ، اقتصادی،سائنسی اور سماجی ترقی کے دروازے کھولتی ہے تعلیم ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جو ضمیر کی آواز کو پاک کرنے کے ساتھ ساتھ سکون اور بہتری کی تشہیر کرتی ہے۔یہ بات جھارکھنڈ کے گورنر ڈاکٹر سید احمد نے یونٹی کالج کی سالانہ تقریب کے موقع پر کہی۔تقریب کے مہمان خصوصی جھارکھنڈ کے گورنر ڈاکٹر سید احمد، جسٹس حیدر عباس رضا اورکالج کے صدر ڈاکٹر کلب صادق وسکریٹری نجم الحسن رضوی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔گورنر ڈاکٹر سید کلب احمد نے ذہین طلباء اور اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کیا۔
اس موقع پر ۹۴بچوں کو سونے کے تمغے اور ۴۶بچوں کو چاندی کے تمغے ملے۔ اس تقریب میں ان بچوں سر
فراز کیا گیا جنہوںنے ۲۰۱۴ کی آئی سی ایس سی اور آئی ایس سی کے امتحان میں سب سے اچھے نمبر حاصل کئے تھے۔ مہمان خصوصی گورنر ڈاکٹر سید احمد نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی ترقیات کے لئے تعلیم ہی ایسی دولت ہے جو زندگی کو کامیاب بناسکتی ہے۔تعلیم کا مطلب محض بڑی بڑی ڈگریاں حاصل کرناہی نہیں بلکہ ایک ایسا انسان بنناہے جو سچائی ، خیرسگالی، ایمانداری اور قربانی جیسی خصوصیت سے بھری ہو۔
اس موقع پر انہوںنے یونٹی کالج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حلقے میں یہ کالج اپنے شروعاتی دور سے ہی آگے ہے۔ پروگرام کے اختتام میں کالج کے صدر ڈاکٹر کلب صادق نے معزز مہمانوں جن میں رام موہن رائے، کالج کے ترجمان ڈاکٹر آل طہٰ،سینئر وکیل رام جی داس کی موجودگی میں ان کے بیٹے وشنوداس کو اور خواتین کے لئے سبق آموز میونسپل کارپوریشن کے لئے زونل افسر ڈاکٹر بنو رضوی کو یادگاری نشان پیش کیا۔اس کے علاوہ ٹی ایم ٹی کے اسسٹنٹ سکریٹری اور مظفر حسین کاظمی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا۔