مختلف ثقافتی پراگراموں پر مشتمل دو روزہ ’’زیسٹ فیسٹ‘‘ کا شاندار انعقاد یونٹی کالج میں کیا گیا جس میں شہر کے ممتاز اسکول اور کالجز کی ٹیموں نے شر کت کی۔ اس ’’ زیسٹ فیسٹ‘‘ میں ڈبیٹ مقابلہ (انگریزی) ، واد وِواد مقابلہ (ہندی) کوئز مقابلہ(Quiz Competition) (انگریزی)، فلاور ڈیکوریشن(Flower Decoration)، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن(Power Point Presentation)، بیت بازی (ارد پوسٹر میکنگ(Poster Making)، سلوگن رائٹنگ (Slogan Writing) (ہندی/انگلش)، فیس پینٹنگ(Face Painting)، مونو ایکٹینگ (Mono Acting)وغیرہ کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں شہر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے بچوں نے اپنی لیاقت کا مظاہرہ کیا۔اس مقابلے میں میزبان یونٹی کالج کے علاوہ لا مارٹینئیر گرلس کالج،سینٹ فرانسس،سٹی مانٹیسری اسکول راجیندر نگر،راج کمار اکیڈمی، لکھنئو پبلک کالج،سینٹ ایگنیس لوریٹو، سینٹ کلیرس،ہارنر کالج،سینٹ ٹریسا کالج،اسکالرس ہوم،تعلیم گاہ نسواں، ارم کانونٹ اور یونٹی مشن اسکول کے طلبہ و طالبات نے اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے میں حصہ لیا۔تلاوتِ قرآن مجید کے بعد اس پروگرام کا افتتاح آئی ڈی بی آئی بینک کی جنرل مینجر محترمہ دیپکا
چوہان نے کیا۔ اس موقع پر کالج کے ننھے بچوں نے خوبصورت ترانہ پیش کیا۔
اس پروگرام میں تمام جج اپنے اپنے میدان کے ماہرین تھے جو کالج کے باہر سے بلائے گئے تھے۔ ان مقابلوں کے نتائج اس طرح رہے:
انگریزی ڈبیٹ:بیسٹ اسپیکر اور بیسٹ ٹیم لامارٹینئر گرلس کالج،فلاور ڈیکوریشن: اول مقام سینٹ کلیئرس، دوم یونٹی کالج اور سینٹ فرانسس کالج، پاور پوائنٹ پریزینٹیشن: اول یونٹی کالج اور دوم سی ایم ایس راجیندر نگر، پوسٹر میکنگ: اول لامارٹینئیر گرلس اور دوم اسکالرس ہوم، بیت بازی: اول یونٹی کالج، دوم اسلامیہ کالج بوائز اور تیسرا مقام یونٹی مشن اسکول، ہندی ڈبیٹ: اول یونٹی کالج، دوم لا مارٹینئیر گرلس کالج اور بیسٹ ٹیم لامارٹینئیر گرلس کالج، سلوگن رائٹنگ:اول راج کمار اکیڈمی اور دوم یونٹی کالج، مونو ایکٹنگ: اول لامارٹینئیر گرلس کالج اور دوم اسکالرس ہوم، جی کے کوئز: اول سینٹ کلیئرس اور دوم لامارٹینئیر گرلس کالج، فیس پینٹنگ : اول لا مارٹینئیر گرلس کالج،دوم اسکالرس ہوم اور یونٹی کالج رہے۔ اس زیسٹ فیسٹ کی چیمپئین ٹرافی لامارٹینئر گرلس کالج نے تمام مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاصل کی۔
پروگرام کے اختتام پر لکھنئو یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب ایس بی نمسے نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرما کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے حاضرین اور ججوں کا دل جیتنے والے کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج میں ان بچوں پر خاصی توجہ کی ضرورت ہے جو کئی سال ایک ہی درجہ میں فیل ہوتے ہیں اور اس وجہ سے وہ اپنی تعلیم چھوڑ کر گھر بیٹھ جاتے ہیں۔
اس موقع پر کالج کے صدر ڈاکٹر کلبِ صادق نے کامیاب طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔ ان کے علاوہ اس موقع پر کالج کے پرنسپل فرانسس کیسٹلینو، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر محمد طلحہ اور سکریٹری سید نجم الحسن رضوی ، مختف کالج کے طلبہ وطالبات و اساتذہ اور معزز اشخاص موجود رہے اور پروگرام نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
پرنسپل