لکھنئو۔ ۳۱؍ اکتوبر۔رسولِ خداحضرت محمد مصطفیٰؐ نے فرمایا ہے کہ صفائی آدھا ایمان ہے۔ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھو کیونکہ صفائی دین کا جز ہے۔ حضورؐ کے اسی قول کے ذیل میں یونٹی کالج کے طلبہ و طالبات نے آج درگاہ حضرت عباس ؑ میںاپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ثواباً صفائی کی۔ ہمارے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی صاحب نے بھی صفائی کو پورے ملک میں ایک تحریک کی شکل میں پیش کیا ہے اور اس کی ابتدا انہوں نے خود کی ہے۔
اپنے گھر، قرب و جوار کے علاوہ عبادت گاہوں میں بھی صفائی کی اشد ضرورت ہے۔ اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کالج کے تقریباً ۳۹ طلبہ و طالبات پر مشتمل گروپ نے مولانا ارشد حسین عرشی ، محترمہ منزلت فاطمہ ، پردیپ اوجھا اور سہیل رضا کے زیرِ نگرانی درگاہ حضرت عباس ؑ کے کیمپس میں علامتی صفائی کی۔ ان بچوں کے انہماک ، جوش اور جذبہ کو دیکھ کر دیگر حضرات کو بھی جوش آیا اور انہوں نے بھی ان طلبہ و طالبات سے سبق لیتے ہوئے اس مہم میں ان کا ساتھ دیا۔ مولانا ارشد صاحب نے بتایا کہ یونٹی کالج کے طلبہ و طالبات کی صفائی کی یہ مہم صرف یہیں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ مہم دیگر عبادت گاہوں اور
مختلف مقامات پر مستقل جاری رہے گی۔
(فرانسس کیسٹلینو)
پرنسپل