گورکھپور۔ تاجروں کے خلاف استحصال بند کرنے کے مطالبہ کے سلسلہ میں اترپردیش یووا ادیوگ ویاپار منڈل کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ یادو کو مخاطب میمورنڈم تنظیم کے قومی صدر سندیپ بنسل کو سپرد کی۔ قومی صدر ایک پروگرام میں شامل ہونے کیلئے گورکھپور آئے تھے۔ ضلع صدر آلوک چورسیا اور نائب صدر یوگیندر ناتھ دوبے نے قومی صدر سے کہا کہ یہاں آئے دن ہونے والی واردات سے تاجر سماج خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے۔ تاجر لیڈروں نے کہا کہ کئی محکموں کے افسران تاجروں کا استحصال کر رہے ہیں، ایسے افسران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
اس سے قبل تنظیم کے ارکان نے قومی صدر کا نوسڑھ چوراہے پر زور دار خیر مقدم کیا اور گول گھر واقع کالی مندر تک جلوس نکالا۔ خیر مقدم کرنے والو ں میں راجیش، منوج تیواری، نتیش شکلا ، وکاس، راہل دوبے، دیوی لال، اجے گپتا ابھیشیک گپتا، روہت دوبے، روی تیواری، سنجے، اروند وغیرہ شامل تھے۔