علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یو جی سی اکیڈمک ا سٹاف کالج میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ا ساتذہ کے لئے تین نئے کورسیز شروع کئے گئے جن میں انڈمان اینڈ نکو بار، آسام، بہار، جموں اینڈ کشمیر، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، ناگا لینڈ، راجستھان ، کرناٹک ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے۱۳۳؍ اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کورسیز اورینٹیشن پروگرام، اسپیشل ونٹرا سکول ان اکیڈمک رائٹنگ اور سبجیکٹ ریفریشر کورس ان کمپیوٹر ایپلیکیشنز پر مبنی ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمک ا سٹاف کالج کے ڈائرکٹر پروفیسرا ے آر قدوائی نے شرکأ سے اپیل کی کہ وہ ان کورسیز کے ذریعہ اپنے سبجیکٹ میں معلومات کو وسیع کرکے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو صیقل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمک اسٹاف کالج میں اپنے قیام کے دوران ان کو ہندوستان کے مختلف مذاہب، زبانوں اور ثقافتوں کو سمجھنے کا موقعہ ملے گا۔ انہوں نے شرکأکو بتایا کہ دورانِ قیام ان کو یونیورسٹی کیمپس کے اہم مقامات کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔اس موقعہ پر کمپیوٹر ایپلیکیشنز کے کورس کو آرڈینیٹر کمپیوٹر سائنس شعبہ کے مسٹر پی مہیشوری اور اکیڈمک ا سٹاف کالج کی ڈاکٹرریشما جمال بھی موجود تھیں ۔ اکیڈمک اسٹاف کالج میں کورس کے شرکأ کیلئے۱۵؍دسمبر۲۰۱۳کو قومی یکجہتی کے موضوع پر منعقد ہونے والے قومی سیمینار کی کنوینر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے شرکأ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیمینار کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیمینار کا انعقاد وزارتِ داخلہ کی نیشنل فاؤنڈیشن فار کمیونل ہارمنی، نئی دہلی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق سفیر اور این ایف سی ایچ کے سکریٹری مسٹرا شوک سجّن ہار ( آئی ایف ایس )، وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) ضمیرا لد ین شاہ، پرو وائس چانسلر برگیڈیئر (ریٹائر ڈ) سید احمد علی، آئی اے آر آئی نئی دہلی کے پروفیسر او پی گو ویلا، انٹر فیتھ اسٹڈیز بولٹن یو کے کے ایکسپرٹ ڈاکٹر عبدالباسط شیخ، ایمٹی یونیورسٹی نوئیڈا کے ڈاکٹر آر ایس وارشنی، انڈین پولیس اکیڈمی حیدر آباد کے سابق استاد مسٹر جی اے کلیم اور نئی دہلی میں واقع برطانوی سفارت خانہ کے مسٹر اسعد مرزا سیمینار سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر فائزہ عباسی نے شرکأ سے اپیل کی کہ وہ سیمینار میں منعقد ہونے والے مختلف پروگرامو ں جیسے مضمون نویسی مقابلہ، گروپ ڈسکشن، سلوگن اینڈ پوسٹر میکنگ مقابلہ اور ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیں۔