نئی دہلی:ریئلٹی شعبے کی کمپنی یونیٹیک لمیٹیڈ کی فروخت بکنگ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی مساوی مدت کے ۱۵۳۷ کروڑ روپئے کے مقابلے میں ۵۳فیصد کم ہو کر ۷۱۷ کروڑ روپئے رہ گئی ہے ۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہیکہ رہائشی قرض مہنگا ہونے سے مانگ میں آئی کمی کے سبب ریئلٹی بازار میں سستی کا ماحول ہے جس سے فروخت میں یہ گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔اس دوران یونیٹیک نے ۱۰ لاکھ ۵۰ ہزار مربع فٹ زمین فروخت کی ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںاس نے ۳۰لاکھ ۵۰ ہزار مربع فٹ زمین فروخت کی تھی۔ حالانکہ اس دوران فی مربع فٹ زمین کی قیمت ۶۸۳۰ روپئے ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ ۵۰۲۷ فی مربع فٹ تھی۔