ممبئی (بھاشا) شیمارو انٹر ٹینمنٹ کو یوٹیوب کے ساتھ ۵ سال کی شراکت سے اپنی آمدنی میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ شیمارو حال ہی میں شیئر بازار میں درج فہرست ہوئی ہے۔ شیمارو کے ڈائریکٹر جے مارونے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے پانچ سال قبل یوٹیوب کے ساتھ شراکت کی تھی۔ یوٹیوب کے ۳۲ میں سے کسی بھی چینل پر جب بھی اشتہار دیکھایا جاتاہے ہمیں گوگل کے ساتھ ہوئے سمجھوتے کے مطابق اپنی حصہ کی آمدنی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے پروگرام روزانہ اوسطاً ۱۵۔۲۰ لاکھ بار دیکھے جاتے ہیں۔