نئی دہلی (وارتا)۔ مرکزی مواصلات اور اطلاعات وزیر روی شنکر پرشاد نے یوٹی آئی کی گولڈن جبلی کے موقع پرآج یہاں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔اس موقع پرمسٹرپرشاد نے کہ یو ٹی آئی گذشتہ پچاس برسوںسے ملک کے باشندوںکو سرمایہ کاری کی نئی راہیںفراہم کرانے اور ان کے اثاثے کومحفوظ کرنے میںمعاون ہورہی ہے۔ یوٹی آئی پچاس برس قبل ملک کاپہلا میوچول فنڈ جاری کیاتھا۔اور تب سے ا ب تک یہ مسلسل ملک کے باشندوںکو اپنی خدمات فراہم کرارہی ہے۔انھوںنے کہا کہ ڈاک محکمہ اب تک خصوصی مواقع پرڈاک ٹکٹ جاری کر
تارہاہے ۔ملک میںابھی تقریباًدولاکھ ڈاک گھر کام کررہے ہیں۔ان میںسے ڈیڑھ لاکھ دیہی علاقوںمیں ہیں۔اس موقع پریوٹی آئی ایسٹ منجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر لیوپوری نے کہا کہ ۱۹۶۴ء کے یوٹی آئی نے ہندوستانی مالیاتی بازار کی ترقی اورتوسیع میں بیحد اہم کردار نبھایاہے ۔اور ملک کے لاکھوں لوگوںکی مالیاتی استحکام میں مدد کی ہے ۔انھوںنے بتایا کہ یوٹی آئی نے ابھی ۹۵لاکھ ۸۰ہزار سرمایہ کار ہیں۔اس موقع پر ڈاک خدمات بورڈ کی ممبر انجلی دیو شر بھی موجودتھیں۔