لکھنئو:یوپی حکومت نے اسٹامپ چارج میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر اعلی اکھلیش یادو کی صدارت میں آج یہاں کا بینہ کی ہوئی میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز کو منظوری دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسٹامپ چارج میں معمولی اضافہ کیا ہے ۔ کابینہ کے ایک اہم فیصلے میں الیکشن ڈیوٹی پر موت ہوجانے پر متعلقہ ملازم کے رشتہ داروں کو دس لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔