کانپور۔اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل منیجر اور مدھیہ پردیش کے سابق رنجی کھلاڑی روہت تلوار بیمار ہو گئے ہیں اور وہ شدید حالت میں اسپتال میں زندگی موت کے درمیان جدوجہد کر رہے ہیں۔یوپی سی اے کے سکریٹری راجیو شکلا نے تلوار 49
سال کو علاج کیلئے فوری طور دو لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے اور اب وہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے تلوار کیلئے مدد دلوانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔یوپی سی اے کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر راجیو شکلا نے ٹیلی فون پر بتایا کہ تلوار کی حالت کافی سنجیدہ ہے اور وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اس کرکٹر کی مدد کیلئے بی سی سی آئی حکام سے بات کریں گے تاکہ ان کا علاج کرایا جا سکے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ لیکن ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔