لکھنو، 31دسمبر(یو این آئی)اترپردیش میں سلامتی دستوں نے غازی آباد اور بجنور میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے کیوں کہ نئے سال کے موقع پر مرکزی ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خطرے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔مرکزی خفیہ ایجنسیوں نے مشورہ دیا تھا جس کے بعد ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا کیوں کہ نیپال سے دہشت گردوں کے داخل ہونے کی خبر ہے کیوں کہ ریاست کا بنگلور کے حالیہ دھماکہ سے بھی تعلق رہا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ غازی آباد میں تلاشی کی مہم شروع کی گئی ہے جہاں
کے بارے میں اطلاع ہے کہ نیپال سے آیا ایک دہشت گرد کافی دھماکہ خیز مادہ لے کر وہاں چھپا ہواہے۔ خفیہ ایجنسیاں بہت سرگرم ہوگئی ہیں کیوں کہ آئندہ ماہ امریکی صدر براک اوباما ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ غازی آباد میں سو کے قریب پولیس والے روپوش دہشت گردوں کی تلاش میں لگائے گئیہیں۔