لکھنؤ ، 30 مارچ (یو این آئی) اترپردیش نے بی جے پی کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بنانے میں سب سے بڑا رول ادا کیا ہے ۔ اس کے ممبران کی تعداد
8.80 کروڑ تک پہنچی ہے ۔
بھگوا پارٹی نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جسے 8.60 کروڑ بحران کے ساتھ اب تک سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔
اس ریکارڈ کو بنانے میں یوپی کے لیڈروں نے کافی محنت کی ہے جن میں پارٹی کے نائب صدر اور لکھنؤ کے مسٹردنیش شرما سرفہرست ہیں۔
یہاں یو این آئی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شرما نے کہا کہ یہ مہم یکم نومبر کو وزیر اعظم نریندرمودی کے ممبر بننے سے شروع ہوئی تھی کل یہ 8.80 کروڑ تک پہنچ گئی اور ایک امکان ہے کہ دو دن میں یہ 10 کروڑ تک پہنچ جائے گی اس پورے عمل کے 151 دن مکمل ہوجائیں گے ، پارٹی صدر امت شاہ 3 اور چار اپریل کو بنگلور میں قومی عاملہ میں صحیح تعداد کا اعلان کریں گے ۔
یوپی اور اتراکھنڈ میں 5.1کروڑ ممبران بنائے گئے ہیں۔