لکھنؤ(بھاشا) اترپردیش پر مختلف مالیاتی اداروں سے حاصل کیا گیا ۲ء۶۵لاکھ کروڑروپئے کے قرض کا بوجھ ہے ریاست کے دیری ترقیات وزیررام مورتی ورما کے ذریعہ آج ریاستی اسمبلی میں بتایا گیا کہ ریاست پر مرکز اورمختلف مالیاتی اداروں کے ذریعہ فراہم کرایا گیا۔ ۲۹۵۷۷۰ کروڑروپئے کا قرض ہے۔ان قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے ریاست نے ۱۸۶۳۶کروڑروپئے کا بندوبست کیاہے ۔مسٹرورمابی جے پی کے سریش کمار کھنہ کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال پر وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی جانب سے جواب دے رہے تھے۔محکمہ مالیات اکھلیش یادو کے پاس ہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ضابطوں کے مطابق ریاست اپنی جامع گھریلو پیداواریت(جی ڈی پی) کا تین فیصد تک قرض لے سکتا ہے۔اوراترپردیش میں اس حد کے اندر ہی قرض حاصل
کیا ہے۔